اترپردیش میں باغپت ضلع بڑوت قصبے میں دكانداروں کی طرف سے 10 روپے کے سکے
نہ لینے پر گاہکوں اور دكانداروں کے مابین جم کر مار پیٹ ہوئی۔ذرائع کے مطابق 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند ہونے کے بعد
علاقے کے بینک
میں صارفین کو 10 روپے کے سکے دیئے جا رہے ہیں لیکن صارفین سے دکاندار سکے
نہیں لے رہے ہیں۔گرانا سڑک پر ہیمنت کمار نامی نوجوان نے آج دکاندار کو سامان خریدنے کے بعد 10 روپے کے سکے دیے۔